افغان باشندوں کے مصدقہ سفری دستاویزات کے بغیرپاکستان کا سفرکرنے پرپابندی کافیصلہ

افغان شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور مریضوں کے پاکستان میں داخلے کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی برتی جائے ‘اجلاس میں اتفاق

جمعہ 1 اپریل 2016 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان اور افغانستان نے اتفاق کیا ہے کہ رواں کی تیس تاریخ کے بعد کوئی بھی افغان باشندہ مصدقہ سفری دستاویزات کے بغیر پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ اتفاق رائے سرحدی قصبے طورخم میں پاکستان اور افغانستان کے سول اور فوجی عہدیداروں کے درمیان اجلاس میں ہوا تاہم افغانستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ افغان شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اورمریضوں کیپاکستان میں داخلے کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی برتی جائے ۔اجلاس میں سرحد کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :