شیخو پورہ،کرکٹ جواء مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،4 ملزم گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 16:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ڈی پی اوشیخوپورہ کی ہدائیت پر شیخوپورہ پولیس کا کرکٹ جواء ما فیا کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف مقا مات سے چا ربدنام زمانہ بک میکر گرفتاتھا نہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل راجہ فخر بشیر نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ عرصہ دراز سے تھا نہ بی ڈویژن کے علاقہ فا روق نگر اورمجا ہد نگر میں بدنام زمانہ بک میکر شبیر، عا مر ، نو ید اور امین کرکٹ میچوں میں جو اکراتے آرہے تھے اور ٹی 20ورلڈ کپ کے انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا نیوالے سیمی فا ئنل میچ پر بھی لا کھوں روپے کا جو الگا ہوا تھا شیخوپورہ پولیس نے اپنے مخبر کی اطلاع پر مذکورہ ملزمان کے مو با ئل فو نز اور پی ٹی سی ایل کالز ٹریس کر کے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے مختلف مقامات پر چھاپے مار ان کرکو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 10لاکھ روپے نقدی ،کمپیوٹر ، مو با ئل فو نز ، فیکس مشین اور ایل سی ڈی برآمد کرلی اور چا روں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جس کی مذید تفصیلا ت ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد میڈ یا کی جاری کی جا ئینگی ۔

متعلقہ عنوان :