فیصل آباد ، ضلع بھر میں سرچ آپریشن، مزید 50سے زائد مشکوک افراد گرفتار
جمعہ 1 اپریل 2016 16:50
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) ضلع بھر میں سرچ آپریشنجاری مزید 50سے زائد مشکوک افراد حراست میں لے لیا گیا۔
(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق سانحہ لاہور کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثرکے حکم پر فیصل آباد میں مختلف تفریحی مقامات، عوامی مقامات اور پارکس کی سیکورٹی پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،سی پی او فیصل آباد نے تمام ٹاؤن ایس پیز کوہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں اپنی سربراہی میں سرچ آپریشن کروائیں،جس پرضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے ایلیٹ فورس کے ہمراہ05 اہم مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، دوران سرچ آپریشن شہر کے50سے زائدمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔
سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داران، ہوٹلز اور ہوسٹلز میں موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا جوکہ مختلف شہروں سے آکر عارضی طور پر یہاں رہائش پذیر تھے ۔ دوران سرچ آپریشن مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی۔ یہ اقدام کسی بھی تخریبی یا دہشت گردی کی کاروائی سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.