پنجاب کو پانی کی تقسیم پر 8دسمبر 2014ء کو پوچھے گئے سوال کاجواب ”آہی گیا“

جمعہ 1 اپریل 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں عوامی مفادات کے حوالے سے کئے گئے سوالات اور ہونے والی گفتگو نے نت نئے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے 8اپریل 2014ء کو وزیر آبپاشی سے پوچھے گئے پنجاب کو پانی کی تقسیم سے متعلق سوال کا جوان وزارت کی طرف سے 8دسمبر 2014ء کو فراہم تو کر دیا گیا تاہم اسے ایوان میں31مارچ2016ء کے اجلاس میں سامنے لایا گیا تاہم سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ ارسا نے صوبوں میں پانی تقسیم آخری مرتبہ یکم فروری 2016ء میں کی تھی تاہم 28مارچ2016ء کو صوبہ پنجاب کی نہروں کو30219کیوسک پانی د یا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فصل ربیع 2015-16ء میں صوبہ پنجاب کے لئے پانی کو دو حصوں منگلا کمانڈ اور تربیلا کمانڈ میں تقسیم کیا گیا تاہم صوبہ پنجاب کا کل پانی کتنا ہے اورکس کس نہر کو کتنے کیوسک مل رہا ہے پر رکن اسمبلی غیر مطمین ہیں۔

متعلقہ عنوان :