بچوں سے مشقت ختم کرانے کے لیے جلدمہم شروع کی جائیگی،طارق فضل چوہدری

جمعہ 1 اپریل 2016 16:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سلام آبادمیں بچوں سے مشقت ختم کرانے کے لیے جلدمہم شروع کی جائیگی،تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے وفاق کی تقلیدکریں،اسلام آبادکے اسکولوں میں بچوں کے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزاسلام آبادکے اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیااس موقع پرطارق فضل چوہدری نے5بچوں کو اسکول میں داخلے کے لیے فارم دیئے۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاکہنا تھا کہ رواں سال مہم کے ذریعے10ہزاربچوں کوتعلیم دیں گے