اڈیالہ جیل انتظا میہ کا دھرنے کے دوران سینکڑوں گرفتار افراد کو جیل میں مزید رکھنے سے انکار

جمعہ 1 اپریل 2016 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل میں دھرنے کے دوران سینکڑوں گرفتار افراد کو جیل میں مزید جگہ نہ ہونے کے باعث ان گرفتار افراد کو جیل میں رکھنے سے انکار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا مجسٹریٹ کے جاری آرڈرز کے بعد ان مشتبہ افراد کو اڈیالہ جیل لایا گیا تھا میڈیا رپورٹس کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم کے بعد جب ان گرفتار افراد کو جب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں لایا گیا تو جیل انتظامیہ نے نے انہیں جیل میں رکھنے سے یہ کہہ کر انکار دیا کہ جیل میں مزید قیدیوں کو رکھنے کی کوئی گنجائیش نہیں ہے قیدیوں کو لانے والے ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ان افرادکو جیل میں رکھنے سے انکار کے بعد ان افراد کو واپس اسلام آباد بھیجا گیا جہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ جیل گجرات، اٹک اور جہلم بھجوایا گیا ایک سنئیر پولیس افسرکا مزید کہناتھا کہ دھرنے کے دوران 750 افرادکو حراست میں لیا گیا تھاجن میں سے چند افراد کو رہا کر دیا گیا جبکہ 609 افراد تا حال پولیس کی حراست میں ہیں دریں اثناء کوہسار پولیس نے جناح ایونیو پر میٹر و اسٹیشن سمیت دیگر ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف سیکشن (427 ) کے تحت کیس درج کر لیا ہے جبکہ ان افراد میں سے 5 کی شناخت بھی ہوگئی ہے اور اس کیس میں سینکٹر وں افراد کو نامزد کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والے افرادکی نشاندہی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں نادرا سے بھی معاونت مانگ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :