ملک کے شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

جمعہ 1 اپریل 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقہ جات کے لئے ایک دوسری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار تک جاری رہنے والی بارشیں گلیات ، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور تمام اداروں کوضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ گلیات ، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری کا بھی امکان ہے ۔

فاٹا ، مردان ، پشاور ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں بھی شدید بارش کا امکان ہے مغرب سے آنے والی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جس سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا ۔