پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارگردگی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 16:28

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارگردگی پر قومی اسمبلی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارگردگی پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی بری کارکردگی سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح اور ملک کی ذلت ہوئی ، بورڈ مینجمنٹ اور کھلاڑی ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

توجہ دلاو نوٹس پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں شازیہ مری ، اعجاز جاکھرانی ، عمران ظفر لغاری و دیگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بری کارکردگی سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح اور ملک کی ذلت ہوئی ، ٹیم اور مینجمنٹ دونوں کرکٹ کی تباہ کن حالت کی ذمہ دار ہیں ، لیکن بورڈ اراکین اور کھلاڑی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔

کرکٹ بورڈ کو ناتجربہ کار اور نااہل لوگ چلا رہے ہیں ، بورڈ کے فیصلوں سے کرکٹ کی حالت مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ کرکٹ عوام کے دلوں کے قریب اور پاکستان کی پہچان ہے ، حکومت کرکٹ کی بہتری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے اور ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی بہتری کیلئے ایوان میں بحث کرائی جائے۔