کراچی : جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کے قبضے سے ہیروئن اور ممنوعہ ادویات برآمدکرلیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 16:28

کراچی : جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کامیاب کاروائیاں ، بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کے قبضے سے ہیروئن اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر رضوان حیدر کو گرفتار کرکے جوتوں میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ہیروئن پی آئی اے کے ایک ملازم نے ڈیپارچرلاﺅنج کے واش روم میں اس کے حوالے کی تھی ، ملزم کی نشاندہی پر قومی فضائی کمپنی کے اہلکار محمدفیضان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر داوا خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں ، ملزم نے ادویات کرکٹ بیٹ میں چھپا رکھی تھیں ، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :