لیسکومیں بجلی کے بوگس بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ہیرپھیر کا انکشاف، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ لیسکو نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیسکو حکام نے کاروائی سے بچنے کیلئے فراڈ کا ملبہ مرحوم اکاؤنٹس آفیسر پر ڈال دیا ، ریونیو آفس ڈیفنس کا عملہ کمپیوٹرائزڈ بلوں میں ہر مہینے فراڈ سے پیسے نکلواتا رہاہے۔لیسکو ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 16:23

لیسکومیں بجلی کے بوگس بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ہیرپھیر کا انکشاف، ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) :لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)میں بجلی کے بوگس بلوں کی مد کروڑوں روپے کی ہیرپھیر کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جس کی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ لیسکو کے چیف انجینئرمحمد علیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو حکام نے بوگس بلوں کی مد کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے جبکہ لیسکو حکام نے کاروائی سے بچنے کیلئے فراڈ کا ملبہ مرحوم اکاؤنٹس آفیسرمحمد کاظم پر ڈال دیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ریونیو آفس ڈیفنس کا عملہ کمپیوٹرائزڈ بلوں میں ہر مہینے عملہ کی ملی بھگت سے ہیرا پھیری کرکے پیسے نکلواتا رہا۔ جبکہ فراڈ کے پیسے کا ملبہ مرحوم اکاؤنٹس آفیسر پر ڈال دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :