پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران نے میٹرو ,,,ایل این جی اور ٹرین منصوبوں پر ڈاکہ مار کر اربوں روپے کی کمیشن حاصل کی,,,دعوے سے کہتا ہوں کہ شریف برادران کا کوئی احتساب نہیں ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 اپریل 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ چند لاہوریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے کئے پچاس ارب روپے کا اورنج ٹرین منصوبہ کمیشن کھانے کے لئے دو سو پچاس ارب سے زائد تک پہنچا دیا گیا.

(جاری ہے)

گلشن اقبال دھماکے میں زخمیوں کو ہسپتالوں میں ادویات تک نصیب نہ ہوئیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو ان کی ہلاکتوں کی ذمہ داری کس کی ہے.انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کے شہزادوں کے لئے سات سو سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں مگر پارکوں اور عوامی مقامات کو کھلے عام چھوڑ دیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قوم و فعل میں تضاد ہے لہذا متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی کے لئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جانی چاہئیے.وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں آ کر بتائیں کہ دھرنے والوں سے تحریری معاہدہ طے پایا تھا یا نہیں.