سزائے موت کے قیدیوں کی سزاء کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 اپریل 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین کے تحت ایک ہی جرم کے تحت دوہری سزائیں نہیں دی جا سکتیں.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کی سزاء پر عمل درآمد کرنے سے قبل وزارت داخلہ ہر کیس کا از سر نو جائزہ لے اور اپنی سفارشات مرتب کر کے عدلیہ کو آگاہ کرئے مگر عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا.درخواست میں کہا گیا کہ جیلوں میں بند چھ ہزار سے زائد قیدی گذشتہ اٹھارہ سال سے اپنی سزاوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں مگر انکی سزاوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے وہ عمر قید کی اضافی سزاء بھی بھگت رہے ہیں.لہذا عدالتی فیصلے کے مطابق طویل عرصے سے سزائے موت کے منتظر جیلوں میں بند قیدیوں کی سزاوں کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے.

متعلقہ عنوان :