رواں سال 10ہزار بچوں کو داخلہ مہم کے ذریعے تعلیم دیں گے،وزیرمملکت برائے کیڈ

جمعہ 1 اپریل 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال 10ہزار بچوں کو داخلہ مہم کے ذریعے تعلیم دیں گے،تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے بھی وفاق کی تقلید کریں، قوانین کے باوجود بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، اسلام آباد میں بچوں سے مشقت ختم کرنے کیلئے جلد مہم شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیرمملکت برائے کیڈ نے اسلام آباد کے سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانچ بچوں کو داخلے کیلئے رجسٹریشن فارم دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج سے بچوں کے داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ رواں سال 10ہزار بچوں کو مہم کے ذریعے تعلیم دیں گے،تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے بھی وفاق کی تقلید کریں، قوانین کے باوجود بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، اسلام آباد میں بچوں سے مشقت ختم کرنے کیلئے جلد مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :