پاک بحریہ نے بحری قزاقی کے خلاف ٹاسک فورس کمانڈ ساتویں مرتبہ مکمل کرلی

جمعہ 1 اپریل 2016 16:14

منامہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) پاک بحریہ نے بحری قزاقی کے خلاف ٹاسک فورس کمانڈ ساتویں مرتبہ مکمل کرلی،ٹاسک فورس کی کمانڈ سمندر محفوظ بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹر میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاک بحریہ نے بحری قزاقی کی ٹاسک فورس کی کمانڈ ساتویں مرتبہ مکمل کرلی،کثیر الاقوامی مشترکہ 151ٹاسک فورس بحری قزاقی کے خلاف برسرپیکار ہے، ٹاسک فورس کی کمانڈ سمندر محفوظ بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کمبانڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنگاپور نیوی کے سپرد کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کمانڈ کے دوران بحری سفر کی آزادی کو یقینی بنایا ہے، کمانڈ کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کے تعاون پر شکرگزار ہیں،بحری قزاقی کے عالمی مسئلے سے مشترکہ کوششوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :