انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کل اپنی مدت ملا زمت پوری ہو نے پر ریٹائر ہو نگے

جمعہ 1 اپریل 2016 15:13

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت لاہور کے جج خواجہ ظفر اقبال کل بروز ہفتہ اپنی مدت ملا زمت پوری ہو نے پر ریٹائر ہو نگے جبکہ انکی جگہ سیشن جج محمد اعظم کو انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت لاہور کا جج تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔