وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایرانی سفیر سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء) : وفاقی وزیر داخبہ چوہدری نثار علی خان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور ایران میں موجود بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور ایران میں موجود اس کے ساتھیوں سے متعلق ایرانی سفیر سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

گفتگو میں ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ کو حکومتی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد طلب قانونی مراسلے کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو کے بعد پاکستان کی جانب سے ایران کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا تھا جس میں ایران سے کلبھوشن یادیو کی سر گرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب کرنے سمیت ایران سے تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :