حساس اداروں کا متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے خدشے کااظہار

جمعہ 1 اپریل 2016 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) حساس اداروں نے متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کا خطرہ ظاہر کر دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کی ہے جس میں ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کے کارکنوں میں بڑے تصادم کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رپورٹ پر رینجرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تصادم ہر صورت روکا جائے