کراچی سے بیرون ممالک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 1 اپریل 2016 14:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم رضوان حیدر نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایئرپورٹ کے واش روم میں پی آئی اے کے لوڈر فیضان نے فراہم کی تھی، ملزم رضوان کی نشاند ہی پر اے این ایف نے محمد فیضان کو بھی گرفتارکرلیا۔اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے بلے کو اندر سے خالی کر کے ہیروئن چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :