ڈینگی بخار کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے عوام الناس کو ای ڈی او ہیلتھ سے رابطے کی ہدائت

جمعہ 1 اپریل 2016 14:35

فیصل آباد۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) محکمہ صحت نے عوام الناس کو ہدائت کی ہے کہ وہ ڈینگی بخار کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے اپنے متعلقہ ضلع کے ای ڈی او ہیلتھ سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں نیز تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور مکمل علاج کی مفت سہولیات دستیاب ہیں اس لئے کسی بھی مسئلہ یا عدم تعاون کی صورت میں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب یا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ مرض کو پیچیدہ ہونے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں معمولی سی لاپرواہی بھی انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :