فیصل آباد میں ملک کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ پرکام جاری ہے، ترجمان سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ

جمعہ 1 اپریل 2016 14:31

فیصل آباد۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے ملک کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کے تعمیراتی منصوبہ پرکام برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ اعلیٰ ترین معیار کے مطابق مذکورہ منصوبہ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا جائیگاجس سے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت قرب وجوار کے دیگر اضلاع کے لاکھوں بچوں کو بہترین معیار کی علاج معالجہ کی طبی سہولیات دستیاب ہوسکیں گی۔