قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس پیر کو ہوگا

جمعہ 1 اپریل 2016 14:19

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (HEC) منیجنگ ڈائریکٹر ادارے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، ادارے کے مستقبل اور کارکردگی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔ علاوہ ازیں نیشنل فرٹیلائزرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اپنے ادارے کے نیب اور ایف آئی اے میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :