سپریم کورٹ کے حکم پر این اے125کے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل26 بیگز گم ہونے پر روک دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 13:46

سپریم کورٹ کے حکم پر این اے125کے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل26 بیگز گم ہونے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ کے حکم پر این اے125کے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل26 بیگز گم ہونے پر روک دی گئی، ووٹوں کی تصدیق265 بیگز مکمل ہونے پر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ125 میں سپریم کورٹ کے حکم پر ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل ریکارڈ میں سے26 بیگز کے گم ہونے کے باعث روک دی گئی۔

ریٹرننگ افیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساحر اسلام نے حلقہ سے کامیاب امیدوار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے مو قف اختیار کیا تھا کہ265 بیگز میں سے26 بیگز موجود نہیں ہیں،239 بیگز کی انسپکشن کی بجائے دیگر26 بیگز کی تلاش کے بعد انسپکشن رپورٹ جاری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :