وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا ورکرز ویلفیئر سیکنڈری سکول برائے طلباء ڈیفنس روڈ کا اچانک دورہ

اساتذہ دو بجے تک سکول میں موجود رہ کر بچوں کے پیپرز کی چیکنگ و دفتری معاملات نمٹائیں‘ راجہ اشفاق سرور

جمعہ 1 اپریل 2016 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) صوبائی ویر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنوں اور مزدوروں کے بچوں کو پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت قائم سکولوں میں معیاری تعلیم اور منسلک سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،اساتذہ دو بجے تک سکول میں موجود گی یقینی بنائیں اور بچوں کی امتحانی جوابی کاپیاں کی چیکنگ و دیگر دفتری امور نمٹائیں ۔

انہوں نے یہ بات لیبر کالونی ڈیفنس روڈ میں قائم ورکرز ویلفیئر سیکنڈری سکول برائے طلباء کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔ پرنسپل سکول احسان اللہ، سکول انتظامیہ اور سینئر اساتذہ و سٹاف کے ارکان اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ اشفاق سرور نے مختلف کلاسز کے بچوں کے امتحانات کی جوابی کاپیوں کی چیکنگ کی -انہوں نے چیکنگ پر تعینات استاد کی طرف سے دیئے گئے نمبرز کا صحیح ٹوٹل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا-انہوں نے سکول کے مختلف شعبوں ، لائبریری، لیبارٹری اور مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رجسٹر میں اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی۔وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے سکول میں سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔انہوں نے سکول کے طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ راجہ اشفاق سرور نے ڈائریکٹر سکولز کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کے بچوں کے لئے قائم ورکرز ویلفیئر سکولوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :