پشاور ،باچا خان چوک سے مشتبہ ٹارگٹ کلر گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 13:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے باچا خان چوک سے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم پولیس کو مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر 2014 میں رنگ روڈ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی تاہم پولیس کی کارروائی میں ملزم کا ساتھی ہلاک ہو گیا تھااور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔