گاؤں مینول اور چغبت میں سکول نہ ہونے سے بچوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 1 اپریل 2016 12:34

مانسہرہ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) گاؤں مینول اور چغبت بشمول مضافات کے قریب کوئی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن سید زرغون شاہ اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھیوں نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول بلڈنگ کی تعمیر کیلئے کچھ عرصہ قبل اراضی بھی حاصل کر لی گئی تھی مگر اب تک سکول تعمیر نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ ان پڑھ اور ان میں شعور کی کمی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائند وں سے فوری طور پر سکول تعمیر کرانے کی اپیل کی ہے۔