لاری اڈہ مانسہرہ میں تجاوزات سے شہری پریشان

جمعہ 1 اپریل 2016 12:34

مانسہرہ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) لاری اڈہ مانسہرہ میں تجاوزات سے شہری پریشان ، مین سڑک کے دونوں اطراف قبضہ مافیا کے باعث شہریوں کا پپدل چلنا محال ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ مانسہرہ کی مین سڑک کے دونوں اطراف مافیا قابض ہو چکا ہے، ان لوگوں نے مین سڑک پر قبضہ کر کے غیر قانونی کھوکھے بھی تعمیر کر دیئے ہیں جس کے باعث عوام کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔