موچی بازار، محلہ قتیل شفائی اور گردونواح میں بچیوں کے سکول کے اوقات میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کی اپیل

جمعہ 1 اپریل 2016 12:32

ہری پور۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) موچی بازار کے تاجروں نے ایس پی ہری پور اور سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سے موچی بازار، محلہ قتیل شفائی اور گردونواح میں بچیوں کے سکول کے اوقات میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مذکورہ علاقوں سے اوباش طبقہ کے افراد کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

عام شکایات کے مطابق مذکورہ علاقوں سے بچیوں کے سکول جانے اور واپس آنے کے اوقات میں اوباش نوجوانوں کے راستہ میں کھڑے ہونے اور بچیوں سے چھیڑ خانی اور ان پر آوازیں کسنے کی شکایات عام ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :