مٹھی بھردہشت گرد جان لیں وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، کور کمانڈر لاہور

جمعہ 1 اپریل 2016 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہاہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے،دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،رینجرز ٹریننگ گیر یژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاوٴں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت،داخلی سلامتی،انتظامی معاملات میں رینجرزکی خدمات قابل ستائش ہیں،پنجاب رینجرز ہمیشہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے،مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے۔

متعلقہ عنوان :