پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن 3افغانیو ں سمیت25گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

جمعہ 1 اپریل 2016 12:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 3افغان باشندوں سمیت 25افراد کو گرفتار کر کے ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10گھروں کی تلاشی لے جس کے نتیجے میں3افغان باشندوں سمیت 25افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :