شیخوپورہ میں قانون نافذکرنے والے اداروں کا آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندوں سمیت32مشکوک افرادگرفتار
میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:12
شیخوپورہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا کوٹ پنڈی داس، قلعہ ستار شاہ اور دیگر علاقوں میں 3 روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 3 مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے۔ لیہ پولیس نے کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کروڑ لعل عیسن میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گرفتار افغان کا تعلق صوبہ خوست سے ہے جو لیہ کے جنگل میں پناہ لیے ہوئے تھے۔
ملزموں کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ دریا خان کے علاقہ پنج گرائیں اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلع بہاولپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.