کرک ، قتل کے الزام میں ملزم طارق زمان کو موت کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 11:52

کرک۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) سیشن جج کرک نے قتل کے مقدمے میں طارق زمان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور 6سال قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ملزم طارق زمان ساکن میٹھا خیل کیخلاف تھانہ کرک میں لعل صاحب خان کو قتل کرنے اور محمد شفیع و محمد رفیع کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر سیشن جج کرک سید کمال حسین شاہ کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم کی طرف سے اختر نواز یڈوکیٹ پیش ہوئے ، استغاثہ اور ملزم کی طرف سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم طارق زمان کو لعل صاحب خان کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیکر سزائے موت ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور محمد شفیع اور محمد رفیع کو زخمی کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ عنوان :