پشاور کے ثقافتی پیشوں کے حوالے سے نمائش اتوار 3 اپریل کو منعقد ہو گی

جمعہ 1 اپریل 2016 11:52

پشاور۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو محکمہ ثقافت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ملنے والےRICH پراجیکٹ کے تحت بروزاتوار3اپریل 2016 کوپشاور کے ثقافتی پیشوں کی نمائش کا اہتمام کیاگیا ہے۔یہ نمائش پشاور کے تاریخی علاقے تحصیل گورگٹھڑی میں منعقدہو گی جو صبح 10 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

نمائش میں قُلہ دوزی، پینجہ سازی، کلائی گری،پکھی سازی، پوُر سازی، مثگری اور دیگر ثقافتی پیشے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو کلچرل ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندکو ثقافتی، ادبی پروگراموں کی ترویج وترقی کے لئے RICH پراجیکٹ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت گندھارا ہندکو بورڈ5کامیاب پروگرام منعقد کروا چکا ہے جن میں ہندکومشاعرہ ،نوشوہادی میلہ ،آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش،ہندکو لوک موسیقی اور خطاطی مقابلہ شامل ہیں۔ جبکہ ماہ رواں کے آخر تک مزید پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔گندھارا ہندکو بورڈکی طرف سے ان پروگراموں کی کوآرڈینیشن نسیم محی الدین اور علی اویس خیال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :