نجی ٹی وی چینلز پر قندیل بلوچ کی غیر مہذب گفتگو، پیمرا نے نوٹسز جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء) : نجی ٹی وی چینلز پر پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی نازیبا اور غیر مہذب گفتگو پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تین نجی ٹی وی چینلز کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ تینوں نجی ٹی وی چینلر پر دئے گئے اپنے انٹرویوز میں قندیل بلوچ نے شاہد آفریدی اور پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے بارے میں غیر مہذب گفتگو کی تھی جس پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز چینل 24، نیوز ون اور نیو ٹی وی کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹس میں تینوں ٹی وی چینلز کو انتباہ کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز، جو کہ ایک فیملی تفریح کا ذریعہ ہیں ، ان پر سب کچھ تمیز اور تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چینلز کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے نافذ کردہ الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015ء پر پورے خلوص اور ذمہ داری سے عمل کریں۔ براہ راست پروگرامز کے لیے مؤثر تاخیری نظام نصب کیا جائے اور اگر نصب ہے تو اسے فعال بنایا جائے۔

تاکہ ایسا قابل اعتراض مواد نشر نہ ہو۔ واضح رہے کہ پاک بھارت میچ پر پاکستان کی جیت کی صورت میں اسٹرپ ڈانس کی پیشکش کرنے والی قندیل بلوچ نے حال ہی میں تین نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دئے جہاں انہوں نے شاہد آفریدی اور عمران خان سے متعلق غیر مہذب گفتگو بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :