لاہور،اتحاد کالونی میں پولیس کی کارروائی ، شراب فروش گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء ) لاہور کے علاقے اتحاد کالونی میں پولیس نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ سو سے زاہد غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور ایک رائیفل برآمد کی۔ ملزم اتحاد کالونی کا رہائشی ہے اور پچھلے کچھ عرصہ سے شراب فروشی کے کام میں ملوث ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ملنے والی شراب اور اسلحہ کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :