برسلز کے ہوائی اڈے کوکل جزوی طور پر کھولا جائے گا

جمعہ 1 اپریل 2016 11:39

برسلز ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) یلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے کوکل (ہفتہ کی) شام سے مسافر پرواز کے لئے جزوی طور پر کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

برسلز ہوائی اڈہ کو چلانے والی کمپنی نے بتایا ہے کہ بم دھماکے کے بعد سے بند ہوائی اڈہ کو مسافر پروازوں کے لئے ہفتہ سے جزوی طور سے کھولا جارہا ہے۔ ابھی یہ ائر پورٹ مقامی پروازوں کے لیے کھولا جاے گا اوربعد میں بین الااقوامی پر وازیں بھی دوبارہ شروع کر دی جایئں گی۔