وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی ملاقات، آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں اور سیلز ٹیکس میں مزید بہتری کیلئے طریقہ کار پر بات چیت

جمعہ 1 اپریل 2016 11:15

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں اور سیلز ٹیکس میں مزید بہتری کیلئے طریقہ کار پر بات چیت کی۔ ملاقات میں دیگر امور جیسا کہ گندم کے ذخائر کی دیکھ بھال، سرکاری عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی، مختلف پروگراموں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کی سبسڈی اور آبی وسائل کی آمدنی کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی۔

وزیر خزانہ نے بروقت اقدامات کے حوالے سے فیصلے کرنے، مالی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے کی یوجہ سے مالی مسائل بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عرصہ دراز سے آ رہے مسائل کو حل کیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہائیڈرل کی خالص منافع کے حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے کا حوالہ دیا اور یہ دوسرے صوبں کیلئے ایک نمونہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت تمام صوبوں کو وسائل کی تقسیم میں برابر کا حصہ ادا کر دیا ہے اور موجودہ حکومت کے دوران ٹیکس وصولیوں کی آمدنی بڑھی ہے، جس کے باعث صوبائی حکومت کے ریونیوز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت اس قابل ہوئی کہ عوام کے مفاد میں بڑے منصوبے شروع کر سکے۔ پنجاب کی وزیر خزانہ نے صوبہ میں ٹیکس وصولیوں کی آمدنی بڑھنے اور مالی انتظام کاری کے حوالے سے معلومات دیں۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے اعلی حکام، ایف بی آر، سی اے ڈی ڈی، فوڈ سیکورٹی، این ایچ ایس اور آر سی، پانی و بجلی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :