لاہور: آپریشن ضرب عضب پر کسی کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 11:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلے بھی ہوتے رہے ہیں تاہم اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر بھی آپریشن کیا جا رہا ہے، جس میں تمام سکیورٹی ادرے مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جنوبی پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب کے بعد وزیرستان میں بھی کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کے لیے شروع کیا گیا ہے جس پر کسی کوبھی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنے ارد گرد اور گلی محلوں میں نظر رکھنی چاہئیے ، دہشت گردوں سے متعلق اطلاع پر فوری کارروائی کی جانی چاہئیے ۔

(جاری ہے)

ہمارے اپنے اندر چھپے ملزمان کی تلاش کے لیے انٹیلی جنس آپریشن بھی ضروری ہے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی داراوں کی مشترکہ کارروائیوں میں سینکڑوں افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے متعدد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی طور نرمی نہیں برتی جائے گی۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :