کراچی ائیر پورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 10:55

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل 2016ء) : کراچی ائیر پورٹ پر ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دبئی اور سعودی عرب جانے والے دو مسافروں سے ڈیڑھ کلوہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر نے ہیروئن اپنی جرابوں میں چھپا رکھی تھی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر نے ہیروئن کرکٹ بیٹ میں چھپا رکھی تھے جسے برآمد کر لیا گیا۔ اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو ہیروئن فراہم کرنے والے پی آئی اے کے لوڈر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے نیٹ ورک سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :