آئی فون 6 ایس خریدنے پر ملا خریدار کو صرف ایک کیک

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 اپریل 2016 03:29

آئی فون 6 ایس خریدنے پر ملا خریدار کو صرف ایک کیک

ماضی میں بھی ایسی بہت سی کہانیاں سامنے آ چکی ہیں ،جب کچھ لوگوں آن لائن خریداری کے چکر میں اپنی رقم لٹا بیٹھے۔کچھ ماہ پہلے ایک صارف نے سام سنگ سے گلیکسی ایس 6 ایج خریدا مگر اسے ڈیوائس کی بجائے سارڈین مچھلی اور اسفنج کا پیکٹ ملا(تفصیلات اس صفحے پر) تاہم چین میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک چینی صارف کو آئی فون 6ایس کے بدلے پین کیک موصول ہوا۔


تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص نے اشتہار دیا کہ وہ ایپل آئی فون 6 ایس 230 ڈالر میں فروخت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ قیمت اصل قیمت سے 70 فیصد کم تھی۔ اشتہار دینے والے نے یہ بھی بتایا کہ وہ دوسرے ممالک سے آئی فون 6ایس سمگل کر کے لایا ہے، جس کی وجہ سے وہ انہیں بہت سستا فروخت کر رہا ہے۔
اس اشتہار کو پڑھ کر ایک شخص، جس کا نام ”ہو“ بتایا جاتا ہے، نے پیسے بھجوا کر ایک فون کا آرڈر دے دیا۔ آرڈر دینے کے اگلے ہی دن اسے ایک باکس ملا۔ آئی فون 6ایس کی چاہت میں ہو نے جلدی سے باکس کھولا مگر اس میں ایک کیک تھا۔ہو نے پیسے واپس لینے کے لیے فون کیا مگر پولیس کے مطابق نوسرباز اڑن چھو ہوچکا تھا۔
معلوم نہیں ہوسکا کہ نوسرباز نے ہو کو کیک بھیجنے کی زحمت بھی کیوں گوارا کی۔