اہل سنت پرامن ہیں، حکومت مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے، پیر اعجاز ہاشمی

اسلام آباد دھرنے کا پرامن اختتام جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے، کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرکزی صدر جے یو پی

جمعرات 31 مارچ 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا پرامن خاتمہ جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے۔ اہل سنت پرامن ہیں،منتخب حکومت مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہے۔گرفتار کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فی الفور رہا کروالیا جائے گا۔ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رشید رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حکومت سے معاہدے پر ابہام پیدا کرنے والے حقائق سے آگاہ نہیں، جمعیت علما پاکستان کی قیادت نے پرامن طورپر دھرنے کے خاتمے کے عزم کو پوراکردکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ مظاہرین کے سات نکاتی مطالبات کی روشنی میں ہے، جس پر کسی کو کوئی ابہام پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اور منتخب حکومت پر اعتماد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ اعتماد نہ کرنے والی بات غلط ہے۔ کسی کو معاہدے سے ہٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اہل سنت پرامن مسلک ہے، قانون کو ہاتھ میں لینا کسی صورت درست اقدام نہیں، یہی قائد اہل سنت شاہ احمد نورانی کی سیاسی جدوجہد رہی ہے۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا افسوسناک ہے، کیونکہ یہ حکمرانوں کی نہیں، عوام کی ملکیت ہے

متعلقہ عنوان :