ایم سی گرلز ہائرسیکنڈری سکول بھوانہ بازار کی طالبہ فاطمہ طارق نے حسن قرات میں اول پوزیشن حاصل کرکے ایک لاکھ روپے کانقد انعام جیتا

جمعرات 31 مارچ 2016 22:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر حسن قرات ونعت خوانی کے صوبائی سطح پر منعقدہ مقابلہ میں ایم سی گرلز ہائرسیکنڈری سکول بھوانہ بازار کی طالبہ فاطمہ طارق نے حسن قرات میں اول پوزیشن حاصل کرکے ایک لاکھ روپے کانقد انعام جیتا۔

(جاری ہے)

پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس کے دوران طالبہ کو نقدانعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ قمرسلطانہ بھی موجود تھیں۔