فاروق ستار معصوم ہیں ان پر 7 خون بھی معاف ہیں ، مصطفی کمال
پاکستان میں آنے کا مقصد سیاست کرنا ہے کرکٹ کھیلنے نہیں آئے
جمعرات 31 مارچ 2016 22:23
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار معصوم اور مظلوم انسان ہیں اس لیے ان کو 7 خون معاف ہیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو میر پور خاص میں پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ فاروق ستار کی جانب سے کی جانے والی کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیں گے،ان کے ساتھ جو کچھ ہونا تھا ، وہ الطاف حسین نے کردیا ہے اور جو کچھ ان کے ساتھ صبح شام ہوتا ہے اس کی وجہ سے ہی وہ فاروق ستار کو مظلوم اور معصوم کہتے ہیں ، وہ آج بھی ہمارے بھائی ہیں، ان کو 7 خون بھی معاف ہیں، وہ ان کے بارے میں کوئی بھی بات کرکے ان پر بوجھ نہیں بڑھانا چاہتے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ایک مربوط منصوبے کے ساتھ عوام کو یکجا کرنے کے لئے پاکستان آئے ہیں ۔ پاکستان میں آنے کا مقصد سیاست کرنا ہے کرکٹ کھیلنے نہیں آئے جو روز وکٹیں گرانے کی بات کی جائے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا ہے ۔ ہمارے ساتھ چلنے والے افراد دشمن کو گلے لگائیں۔ لوگ ہماری بات کو سمجھ رہے ہیں اور ہمیں دنیا بھر سے ٹیلیفون کالز آرہی ہیں،عنقریب پاکستان کی ہر گلی میں ہمارے دفاتر ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.