سندھ میں مردم شماری نہ کرائے جانے کے خلاف جمعرات کوصوبے بھر میں کی جانے والی شٹرڈاؤن ہڑتال کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکی

جمعرات 31 مارچ 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) سندھ مردم شماری کمیٹی کی جانب سے سندھ میں مردم شماری نہ کرائے جانے کے خلاف جمعرات کوصوبے بھر میں کی جانے والی شٹرڈاؤن ہڑتال کراچی میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے کمیٹی کے ترجمان ادریس چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں تھا بلکہ پر امن ہڑتال تھی سندھ کے کئی اضلاع میں ہڑتال کامیاب ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بھی کئی علاقے گلشن حدید،سچل گوٹھ،ملیر اور دیگر علاقوں میں ہڑتال کی گئی تھی ،ہمارا مطالبہ تھا کہ سندھ میں مردم شماری کرائی جائے جو کہ ہم اپنا پیغام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :