اپریل فول جھوٹوں کا تہوارہے، غیر شرعی اور غیر اخلاقی ہے اجتناب کیاجائے ، مفتی محمدنعیم
جمعرات 31 مارچ 2016 21:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اپریل فول جھوٹ،دھوکہ، اذیت پہنچانے جیسے کبیرہ گناہوں کا مجموعہ ہے،اس سے اجتناب کیاجائے اور دوسروں کوبھی بچائیں ،جھوٹ اور دھوکہ اور اذیت کا باعث بننے والے مذاق کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا، نت نئے حربوں ذریعے مغرب اسلام کے معاشرتی حقوق کو سے ہم سے چھینا چاہتاہے،غیروں کی پیروی کے بجائے دین پر عمل میں ہی معاشرتی اوراخلاقی مسائل کا حل ہے، جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ تفریح کے نام پر غیر شرعی رسومات خطرناک روجحان ہے ، اس کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ عقلمندوں کا تہوار نہیں بلکہ احمقوں کا تہوار ہے ، اپریل فول مغربی تہذیب کی حقیقت ہے جس میں جھوٹ ،فریب اور اذیب کو تفریح کا ذریعہ سمجھتا ،اسلام ایسی تفریح اور کھیل کی اجازت ہرگز نہیں دیتا جو جھوٹ ، دھوکہ یا کسی کو اذیت پہنچنانے کا ذریعہ بن جائے ، انہوں نے کہاکہ اس قسم کی رسومات کا رجحان مسلم نوجوانوں میں خطرناک ہے اس سے اجتناب ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ غیروں کی جانب سے مسلمانوں کو اخلاق حسنہ سے عاری کرنے کیلئے مختلف قسم کی رسومات کوترویج دیاگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ غیروں کی پیروی کے بجائے دین پر عمل میں معاشرتی اوراخلاقی ودیگر مسائل کا حل ہے، مغرب کی تقلید کے باعث آج مسلمان معاشرے میں عریانیت ، فحاشی اور دیگر اخلاقی بیماریاں عام ہورہی ہیں ، انہوں نے کہا اپریل فول منانا کفار کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا بھی ہے اور اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.