خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے قانون سازی قابل تحسین ہے‘شرمین عبید

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز کو سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی کی اپنے دفترمیں تفصیلی بریفنگ شرمین عبید چنائے کا سانحہ گلشن اقبال پارک میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 31 مارچ 2016 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایت کارہ اور فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کے سدباب کے لئے عوامی آگاہی اور قانون سازی کا عمل قابل تحسین ہے - سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء اینڈ آرڈرکے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن بل کی منظوری خوش آئند امر ہے -قبل ازیں سینئر ممبر ایس ایم یو لاء اینڈ آرڈر سلمان صوفی نے ایس ایم یو آفس پہنچنے پر شرمین عبید چنائے کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایس ایم یو کی عوامی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی - شرمین عبید چنائے نے اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال پارک میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا -