گلوکارہ اڈیل کا لندن میں کنسرٹ کے دوران سانحہ لاہور کے متاثریں سے اظہار یکجہتی

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مارچ 2016 21:08

گلوکارہ اڈیل کا لندن میں کنسرٹ کے دوران سانحہ لاہور کے متاثریں سے اظہار ..
لندن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2016ء) گلوکارہ اڈیل نے لندن میں کنسرٹ کے دوران سانحہ لاہور کے متاثریں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار لاہور کے مشہور تفریحی مقام گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکوں پر دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اڈیل کی جانب سے بھی قابل تحسین اقدام کیا گیا ہے۔ اڈیل کی جانب سے لندن میں ہونے والے کنسرٹ میں خصوصی طور پر سانحہ لاہور کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اڈیل نے سانحہ لاہور کے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی گیت گایا جبکہ اس موقع پر کنسرٹ ہال میں موجود لوگوں کی جانب سے اپنے موبائل فونز روشن کرکے متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔