شعبہ طب کے طلباء عملی زندگی میں دیانتداری اور دوسروں کیلئے ہمدردی کے جذبات سے کام لینے کو رہنما اصول بنائیں ٗ سائرہ افضل تارڑ
ہماری پالیسیوں سے دنیا بھر سمیت ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانی ادویات کی برآمد کو فروغ حاصل ہو گا ٗ وزیر مملکت کا خطاب
جمعرات 31 مارچ 2016 20:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیش سائرہ افضل تارڑ نے طب کے شعبہ میں تعلیم پانے والے طلبا پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں دیانتداری اور دوسروں کے لئے ہمدردی کے جذبات سے کام لینے کو رہنما اصول بنائیں ٗ ہماری پالیسیوں سے دنیا بھر سمیت ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانی ادویات کی برآمد کو فروغ حاصل ہو گا۔
جمعرات کو ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میں نے وزارت صحت کا چارج سنبھالتے ہی شراکت داروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد متبادل ادویات کے قواعد نوٹیفائی کئے۔(جاری ہے)
یہ قواعد جڑی بوٹیوں سے بنی روایتی دیسی ادویات، یونانی، آیووریدک اور ہومیو پیتھک اور بائیو کیمیک ادویات کے ساتھ ساتھ جدید فائٹو میڈیسنز سے متعلقہ امور کا احاطہ کرتے ہیں۔
ان قواعد پر عمل درآمد سے عوام کو محفوظ، مؤثر اور معیاری ادویات سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ ہماری پالیسیوں سے دنیا بھر سمیت ترقی یافتہ ممالک میں پاکستانی ادویات کی برآمد کو فروغ حاصل ہو گا اور میرے لئے یہ اعلان کرنا بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہماری پالیسیوں کی بدولت اب روایتی ادویات کے ساتھ ساتھ ہربل ادویات، ملٹی وٹامن معدنیاتی مصنوعات پر مشتمل فوڈ سپلیمنٹ بھی تیار کئے جا رہے ہیں اور ہماری درخواست پر عالمی ادارہ صحت اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل مشن پاکستان بھیج رہا ہے تا کہ ہمیں اس شعبہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لئے عالمی معیار کی رہنمائی حاصل ہو اور ہم اس بات پر فخر محسوس کر سکتے ہیں کہ پاکستان کی کچھ ہربل مصنوعات اور فوڈ سپلیمنٹ کینیڈا، مشرق وسطیٰ اور ترقی یافتہ ممالک سمیت امریکہ کو بر آمد کئے جا رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے خطاب میں طب کے شعبہ میں تعلیم پانے والے طلبا پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں دیانتداری اور دوسروں کے لئے ہمدردی کے جذبات سے کام لینے کو رہنما اصول بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.