کراچی:عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی

جمعرات 31 مارچ 2016 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) ڈ سٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت سنادی، ملز م کے مفرور سا تھی خرم اکبر کے ناقا بل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ندیم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے مقتول کے ورثا کو بطور دیت 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ ا س نے شعیب صدیقی نامی شخص کو قتل کر کے مو قع سے فرار ہو گیا تھا، ملز م کے خلاف تھانہ رضویہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کو پولیس نے2009 میں گرفتار کیا تھا، جبکہ عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :