پنجاب کے بیشتر اضلاع میں حالیہ بارشوں کے گندم کی فصلوں پر بہت اچھے اثرات پائے گئے، محکمہ زراعت

جمعرات 31 مارچ 2016 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں حالیہ بارشوں کے گندم کی فصلوں پر بہت اچھے اثرات پائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے باعث دانہ بھرائی کا عمل بہتر انداز میں پروان چڑھ رہا ہے ۔ گندم کی کٹائی کا وقت بہت قریب ہے کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا تقریباً دس فیصد حصہ مختلف وجوہات کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے گندم کی برداشت کے وقت موسمی تغیرات کا خاطرخواہ اثر ہوتا ہے اور یہ بات بہت ضروری ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل مناسب منصوبہ بندی کی جائے

متعلقہ عنوان :