کو ئٹہ پنجاب کیلئے ڈائیو بس سروس کا آغاز،منی ٹرانسپورٹرزسروس کے حق میں نہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:25

لورالائی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : کو ئٹہ لورالائی اور پنجاب کیلئے ڈائیو بس سروس کا آغاز ہوا لیکن منی ٹرانسپورٹر ڈائیو سروس چلنے کے حق میں نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چند روز سے قعہ سیف اللہ کے مقام پر میختر ٹرنسپورٹ کی بسوں کو روک کر سواریوں کو اتار دیا گیا۔جس کی وجہ سے عوام مسافروں کو مشکلات کا سامنا اس سلسلے میں گذشتہ روز عبدالرحیم خان کلب میں ایک بہت بڑا جگرگہ، پریس کانفرنس ہو ا جس میں مختلف سیاسی پا رٹیوں کے رہنما ؤں قبائلی عمائدین،سول سو سائٹی اور ٹرانسپورٹروں نے بڑی تعداد میں شر کت کی جر گہ سے خطاب کرتے ہو یت ملک عبدالرحیم اوتمان خیل،ملک عبدالصمد شبوزئی،ملک عبدالمتین اوتمان خیل،حاجی گل داد شبوزئیمحاجی ایوب کدیزئی،حا جی خاشو کدیزئی ،انجمن تاجران کے صابر کدیزئی،حاجی جا نگیر موسیٰ خیل،عثمان جلالزئی،ہو ٹل ایسو سی ایشن اللہ نظر ملا شمس حمزہ زئی،حاجی پالے حمزہ زئی،عبدالرحیم اوتمان خیل،حاجی نافع زخپیل ،اسلم زخپیل،امین زخپیل،عزیزا للہ زخپیل،لال محمد سرگڑھ ،ملک پارہ دین سرگڑھ، عبدالوہاب سرگڑھ،انور غلزئی،ملک عبداللہ مو سیٰ خیل،مولوی سراج الدین موسیٰ خیل،خیر اللہ شیخ موسیٰ خیل،،حضرت گل مو سیٰ خیل ،حاجی ما سٹر محمد خان موسیٰ خیل ،ملک غلام حمزہ زئی،حاجی پالے حمزہ زئی، ملک شاہ میر حمزہ زئی ملک جمال چالئی حمزہ زئی،ملک میربان دمڑ،ملک حا رث دمڑ،ملک ہاشم دمڑ،ملک عثمان الدین دمڑ،مسلم لیگ(ن) کے بلوچ خان،پی ٹی آئی کے عبدالقادر کاکڑ،اور دیگر نے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جر گہ و کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ شاہراؤں کو بند کر نا پشتو روایات کے خلاف ہے قلعہ سیف اللہ کے مقام پر گاڑیوں کو روک کر اور سواریوں کو اتار نا دہشت گر دی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلسلے میں انتظامیہ پو لیس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیاہے اور لورلاائی کے عوام کسی کیلئے نہیں بلکہ تمام ٹرانسپورٹ کو روٹ پر چلنے کے حق میں ہے یہ عوام کیلئے بہترین سہولت ہے اگر انتظامیہ ایکشن نہیں لیتا تو پھر جگہ جگہ روڈ بند اور قبائلی تصادم کا نتیجہ ہے اس سلسلے میں قبائلی معاہدہ ہوا اور ہائی کورٹ کا حکم بھی جاری ہو ا ہے کہ تمام روٹ اوپن ہیں اس سلسلے میں ایک وفد ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد زمان بازئی سے ملا قات کی اور ان کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دھانی کرائی۔

کہ کسی کو بھی روٹ پر گاڑیوں کو ایک سواریوں کو اتانے کی اجازت نہیں دی جاتئے میرے علاقے میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی کیونکہ یہ دہشت گر دی کا کیس ہے اور چند ماہ میں لورالائی اور پنجاب روٹ ایک بین القوامی روٹ بننے والا ہے ادھر کمانڈنٹ ایف سی کر نل حسنین حیدر میجر عامر نے بھی قبائلی وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہ ہم روٹ اوپن کے حق میں ہیں کسی کو روٹ بند کر نے بسوں کو روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی دریں اثنا ملک کلم کدیزئی ملک عبدالمجید ملازئی،ملک نصرالدین کدیزئی ،ملک ٹکا خان حمزہ زئی نے پریس کانفرنس می ڈائیو سروس کے حمایت کر تے ہو ئے روٹ اوپن کر نے کے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا ہو م ڈیپارٹمنٹ ،کمشنر ژوب ڈویژن اور صوبائی حکومت نے بھی روٹ بند کر نے سواریوں کو اتار نے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور انتظا میہ کو احکامات جاری کئے ہیں رات گئے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر پی ایچ ای اور پشتون قوم کے نواب ایاز جو گیزئینے تمام ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ روٹ اوپن کریں ان کے مسائل کو با چیت سے حل کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :